آل راؤنڈر محمد حفیظ اور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم کے کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ آگیا

باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ اور اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز محمد حفیظ نے پی سی بی کی طرف سے بائیو سیکیور قانون کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد انہیں قرنطنیہ میں بھیج دیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قرنطینہ میں محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا جس کے بعد ان کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے، ان کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم کا بھی کورونا وباء کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔ دونوں اراکین نے ساؤتھ ہمپٹن میں سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

کرونا ٹیسٹ کامعاملہ ، محمد حفیظ‌ مشکلات کا شکار

Shares: