کراچی:بول ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قاتل کے سنسی خیز انکشافات،قاتل عاطف زمان نے پولیس کو بتایا کہ اس نےبھانڈا پھوٹنے پرسرمایہ کاری کرنے والے 5 افراد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا

ملزم عاطف زمان نے پولیس کو بتایا کہ لوگوں نے سرمایہ لگانا چھوڑا تو پھنس گیا،5 لاکھ روپے سے شروع ہونے والا "دھندا ” 40 سے 50 کروڑ تک پہنچ گیا.ملزم نے کہا کہ لوگ بھاری منافع کے لالچ میں پیسا دیتے چلے گئےجس سے معاملات بگڑتے گئے

پولیس کو اپنے بیان میں ملزم نے کہا کہ اس کاروبار میں ایک شخص سے پیسا لے کر دوسرے کو دیتا رہا، جبکہ میرااپنا کوئی کاروبار نہیں تھا،

Shares: