‌وطن عزیزمملکت خداداد کا 73واں جشن آزادی، پاکستان سمیت دنیا بھر میں چودہ اگست کا شاندار استقبال

0
54

اسلام آباد: ‌وطن عزیزمملکت خداداد کا 73واں جشن آزادی، ملک بھر میں چودہ اگست کا شاندار استقبال،اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں رات 12 بجتے ہی ملک کے مختلف علاقوں میں شاندار آتش بازی اور چراغاں کر کے 73ویں آزادی کا جشن منایا گیا۔

جشن آزادی کی مناسب سے شہر شہر جیوے پاکستان کے نعروں کی گونچ اور سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے جبکہ ہر شخص قومی نغمے سُن کر وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

 

کراچی تا کشمور اور گواد سے خنجراب تک ہر طرف وطن سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے اور قوم آج یوم آزادی روایتی شان و شوکت سےمنارہی ہے جس کی وجہ سے فضاؤں میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند ہوئے۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=7LaaLM0mbyg

چودہ اگست کی مناسبت سے گلیوں اور محلوں کو جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے جبکہ بچوں سمیت تمام عمر کے لوگوں نے اپنے سینے پر بیج سجا لیے، کوئی وطن سے محبت کا اظہار پوسٹرز بنا کر کیا۔

 

ملک کے تقریباً تمام ہی بڑے شہروں میں جشن آزادی کی مناسبت سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ شہری لاہور میں مینار پاکستان، کراچی میں سی ویو پر شاندار آتش بازی دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں پہنچے جبکہ نوجوان موٹرسائیکلوں پر نکل پر قومی پرچم تھامے مارچ کیا۔

Leave a reply