الاخوان المسلمون تنظیم کے رہنما ڈاکٹر عصام العریان جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

0
74

الاخوان المسلمون تنظیم کے رہنما ڈاکٹر عصام العریان جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

باغی ٹی وی :مصر میں الاخوان المسلمون تنظیم کے رہ نما ڈاکٹر عصام العریان جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق 66 سالہ العریان الاخوان کے دو رہ نماؤں کے ساتھ تنظیم کی موجودہ صورت حال، اس کی غلطیوں اور مستقبل کی پالیسی کے حوالے سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس دوران یہ بات چیت شدید بحث اور زبانی جھگڑے تک پہنچ گئی جس کے بعد العریان کو اچانک دل کا دورہ پڑا۔ جیل کے ڈاکٹر کے پہنچنے سے پہلے ہی انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں پوری کر لیں۔ ذرائع کے مطابق بحث میں شریک دیگر دو شخصیات میں الاخوان کے ایک سینئر رہ نما شامل تھے۔ ان کے علاوہ دوسری شخصیت سابق صدر محمد مرسی کے صدارتی بیورو میں کام کرتی تھی۔

العربیہ کے مطابق الاخوان کے مرشد عام کے سابق مشیر مختار نوح نے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ جیل میں قید الاخوان کے رہ نماؤں کے درمیان زبانی تلخ کلامی کا یہ پہلا موقع نہیں تھا۔ کئی برس پہلے سابق صدر محمد مرسی اور بعض دیگر رہ نماؤں کے درمیان بھی شدید نوعیت کی بحث سامنے آئی تھی۔

مختار نوح کے مطابق عصام العریان الاخوان تنظیم کو کنٹرول کرنے والے مخصوص حلقے کے اندر کبھی بھی مقرب یا پسندیدہ شخصیت شمار نہیں ہوئے۔ تنظیم کے ایک سابق مرشد عام مہدی عاکف کے سوا رہ نمائی بیورو میں کسی نے بھی العریان کی حمایت نہیں کی۔

Leave a reply