اسلام آباد:چینی اب 90 کی بجائے 67 روہے فی کلو ملے گی ، بیس ہزار ٹن چینی دے کر اپنا وعدہ پورا کر دیا، اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اورعمران خان کے جگری یار جہانگیرخان ترین نے اہل پاکستان کوبہت بڑی خوشخبری سنا دی ہے ،

باغی ٹی وی کے مطابق جہانگیر خان ترین نے کہا ہےکہ انہوں نے اپنے حصے کی بیس ہزار ٹن چینی حکومت پاکستان کودے دی ہے ، جہانگیرخان ترین کا کہنا کہ انہوں نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے ،

 

 

باغی ٹی وی کے مطابق جہانگیرخان ترین نے اہل پاکستان کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہےکہ اب چینی اب 90 کی بجائے 67 روہے فی کلو ملے گی

یاد رہے کہ جہانگیر خان ترین نے ایک تی وی پروگرام میں کہا تھا کہ بہت جلد حکومت عوام کے لیے چینی کی قیمت کم سے کم کردے گی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے خیال میں شہریوں کو چینی 67 روپے کلو ملے گی ، الحمد للہ آج وہ وعدہ پورا کردیا ہے اورچند دنوں سے چینی مارکیٹ میں 67 روپے فی کلوگرام کے حساب سے دستیاب ہوگی

Shares: