اسلام آباد ایئر پورٹ کی چھت بہنے لگی شدید بارش سے شیٹس دھڑا دھڑ گرنے لگیں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، اسلام آباد ایئر پورٹ شدید بارش کی وجہ سے چھتوں سے پانی بہنے لگا . سلینگ کی چھت سے شیٹیں مسلسل گرتی رہیں . تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ بارش کی وجہ سے عام چھپر کی طرحبہنے لگا . بارش کو مکمل بہاؤچھت سے ایسے نیچھے فرش پر آنے لگا جیسے سائبان اور چھت موجود ہی نہ ہو.
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ pic.twitter.com/nhqtZUITom
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 16, 2020
واضح رہےکہ اس سلسلے میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نیو اسلام آباد ائیر پورٹ ایک بار پانی میں ڈوب گیا تھا اورایک بار دیکھا گیا آوارہ کتے ایسے گھوم رہے تھے جیسے ان نے بھی ٹکٹ لے رکھی ہو۔باتھ روم کی حالت یہ ہے کہ ایک بندہ اندر جاتا ہے تو 20 باہر کھڑے ہوتے ہیں۔جس پر وفاقی وزیر ایو ی ایشن غلام سرور خان نے کہا کہ میرے بھی ائیر پورٹ پر تحفظات ہیں۔ اسلام آباد ائیر پورٹ کی ناقص پلاننگ اور غیر معیاری تعمیر کی گئی ہے۔یہ ائیر پورٹ میرے حلقے میں ہے،اور میری وزرات میں بھی آتا ہے۔ہم اس ائیر پورٹ کا فرانزک آڈٹ کرانے کے لیے بھی تیار ہیں۔
وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ کیبنٹ نے اس منصوبے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی بنائی ہے جس کے متعدد اجلاس بھی ہوئے اور تمام امور کا جائزہ لیا جارہا ہے اور تھرڈ رن وے کی پرویژن بھی رکھی گئی ہے۔ اس منصوبے کی لاگت 38 ارب سے بڑھ کر 95 ارب سے زائد تک پہنچ گئی اوریہ سب کام 2018ء سے پہلے ہوئے ہیں۔جس پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ہمیں بھی پتہ ہے،ہم بھی کہتے ہیں اس معاملے کی انکوائری کروائی جائے جو قصور وار اور کرپٹ لوگ ہیں انہیں کسی صورت نہ چھوڑا جائے۔
سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ کمیٹی چیئرمین نیب کو سفارش کرے کہ سیکشن18 کے تحت اس کی انکوائری کرے کے کمیٹی کو رپورٹ دے۔