کراچی والوں کے لیےبالخصوص اور اہل پاکستان کے لیے بالعموم اچھی خبر آگئی

0
39

کراچی والوں کے بالخصوص اور اہل پاکستان کے لیے بالعموم اچھی خبر آگئی

باغی ٹی وی :کراچی سمیت سندھ بھر کے مسائل حل کرنے کے لئے وفاقی اور سندھ حکومت ایک پیج پر آگئی، مسائل کے حل کے لئے مشاورتی کمیٹی تشکیل کردی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کمیٹی تشکیل دینے کی تصدیق کر دی۔

-مشاورتی کمیٹی میں وفاق اور سندھ حکومت کے تین تین نمائندے شامل ہوں گے۔ وفاق کی جانب سے وفاقی وزراء اسد عمر، علی زیدی اور امین الحق شامل ہوں گے جبکہ سندھ کی جانب سے صوبائی وزراء ناصر شاہ اور سعید غنی شامل ہوں گے، کمیٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہوں گے۔

اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی اور سندھ حکومت کے مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں۔ تمام حکومتیں ملکر کام کریں گی تو مسائل حل ہوں گے۔ سندھ حکومت صوبے کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کو ہمیشہ سے تیار ہے۔ کمیٹی صوبے کے ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے گی.

کراچی والوں کے لیے اچھی خبر، شہر کی قسمت بدلنے کیلئے پی ٹی آئی ،پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم ایک پیج پر آ گئے۔ پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے نمائندوں کا کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی مراد علی شاہ، سعید غنی، ناصر شاہ نے شرکت کی۔ اسد عمر، علی زیدی اور وسیم اختر بھی اجلاس میں موجود تھے۔ کراچی کی ترقی کے لیے تمام جماعتوں نے اختلافات ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کراچی والوں کو مسائل سے نجات دلانے کا مشن، بڑے معاملے پر بڑی سوچ بچار ہوئی۔

Leave a reply