پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں بڑا سکور کرنے میں ناکام
باغی ٹی وی : ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد رضوان 72، عابد علی 60 اور بابر اعظم نے 47 رنز بنائے۔
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا تین دن کا کھیل بارش کے باعث متاثر ہوا، آج چوتھے روز قومی بلے بازوں نے 223 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے پہلی نامکمل اننگز شروع کی۔
قبل ازیں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر ہوا، دن بھر بادل برستے رہے، 2 بار امپائراور ریفریز نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا لیکن کم روشنی اور خراب آؤٹ فیلڈ کے باعث ایک گیند کا بھی کھیل نہ ہو سکا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 223 رنز پر 9 وکٹ پر بنائے تھے۔۔ اس وقت کریز پر محمد رضوان اور نسیم شاہ موجود ہیں۔قبل ازیں دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر کے بعد شروع ہوا مگر خراب روشنی کی وجہ سے پورے دن میں صرف 40اعشاریہ دو اوورز ہوسکے۔ تیسرے دن بھی وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔محمد رضوان پانچ چوکوں کی مدد سے 60 کے انفرادی ا سکور کے ساتھ نمایاں رہے اور اس وقت ان کے ساتھ نسیم شاہ موجود ہیں۔