پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ انہیں رواں سال کولون انفیکشن کے باعث انتقال کرنے والے بالی وڈ اداکارعرفان خان کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔
باغی ٹی وی : حال ہی میں بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی تھی-
اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع گنوا چکی ہیں جس کا انہیں آج بھی افسوس ہے۔
ثروت نے بھارتی ویب سائٹ کو بتایا کہ عرفان خان کی ٹیم فلم کیلئے پاکستان سے کسی اداکارہ کو کاسٹ کرنے کی خواہشمند تھی اور اُس وقت انکا ڈرامہ ’متاعِ جاں ہے تُو‘ آن ایئر تھا جسے بھارت میں بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ شاید عرفان خان نے میرا ڈرامہ سیریل ’متاع جاں ہے تو‘ دیکھ رکھا تھا جو انہیں خاصا پسند بھی آیا تھا جس کے بعد وہ مجھے کسی فلم کیلئے کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔
ثروت نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے ہماری ڈائریکٹر مہرین جبار سے رابطہ بھی کیا اور ان سے میرا رابطہ نمبر لیا۔
ثروت نے بتایا کہ اُن کی ڈائیریکٹر مہرین نے مجھے بتایا کہ بھارت سے کسی نے انہیں فون کیا ہے اور عرفان خان کے مقابل کسی کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں لیک پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا جس کا نہیں بے حد افسوس ہے-
واضح رہے کہ رواں سال اپریل کے آخر میں بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کرگئے تھے-