کرونا کا زور ٹوٹ گیا کیسز اور اموات میں مسلسل کمی، 24 گھنٹوں میں 7 افراد کی موت
باغی ٹی وی : کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 7 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 175 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 215 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 488 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 95 ہزار 447، سندھ میں ایک لاکھ 26 ہزار 182، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 215، بلوچستان میں 12 ہزار 295، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 502، اسلام آباد میں 15 ہزار 390 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 184 کیسز رپورٹ ہوئے۔
دوسری طرف دنیا بھر میںکرونا پھر سے سر اٹھا رہا ہے . اور کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ پاکستان میںاللہ کے فضل سے کرونا کا زورکم ہو رہا ہے
سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے بیت اللہ کے دروازے ایک بارپھربند کردیئے