باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار ملک اور سارک چیمبر کے نائب صدر سینیٹر حاجی غلام علی اور زبیر احمد ملک ایگزیکٹو ممبر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے

ملاقات میں سارک ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ نے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے پر افتخار ملک کو مبارکباد دی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سارک ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے ،سارک ممالک کے موثر کاروباری حضرات کو قریب لانے اور بزنس پارٹنرشپس کو فروغ دینے میں سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اہم کردار ادا کر سکتا ہے بدقسمتی سے سارک رکن ممالک کی باہمی تجارت کا حجم انتہائی کم ہے جیسے بڑھانے کی ضرورت ہے

مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سارک ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ سے، خطے میں غربت و افلاس کی شرح کم کرنے اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی

صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری افتخار ملک نے وزیر خارجہ کو اسلام آباد میں سارک چیمبر کے ہیڈ کوارٹرز کی نئ عمارت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ،افتخار ملک نے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ وہ بطور صدر سارک چیمبر آف کامرس، سارک ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

پاکستان سارک وزرائے صحت ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کا خواہاں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Shares: