پاکستانی مشہور گلوکار اور اداکار فرحان سعید اور نامور اداکارہ سوہائے ابڑو کی رومانٹک کامیڈی ٹیلی ویژن سیریز پریم گلی کی پہلی قسط آج 17 اگست کو رات 8 بجے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی-
باغی ٹی وی : فرحان سعید اور سوہائے ابڑو کی نئی رومانٹک کامیڈی سیریز پریم گلی کا جن شائقین کو بڑی نے چینی سے انتظار تھا ان کی انتظار کی یہ گھڑیاں بس ختم ہونے والی ہیں کہ پریم گلی کی پہلی قسط نجی ٹی وی چینل اے آر وائے ڈیجیٹل پر آج رات 17 اگست کو 8 بجے نشر کی جائے گی-
https://www.instagram.com/p/CD_M222JlfS/?igshid=1313fee44qakz
اس ڈرامہ سیریل کو فائزہ افتخار نے قلمبند کیا ہے جبکہ قاسم علی مرید کی ہدایتکاری میں اور سکس سگما پلس کے تحت ہمایوں سعید نے پروڈیوس کیا ہے۔
پریم گلی میں فرحان سعید حمزہ کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ اس ڈرامے میں سوہائے ابڑو جویا کے کردار میں نظر آئیں گی-
رواں ماہ کے شروع میں اس کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا جس میں ڈرامے کہانی کے بارے میں زیادہ کچھ سامنے نہیں آیا تاہم ڈرامے کی کہانی کو اس کے نام سے آسانی سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ یہ ایک محبت کی کہانی ہے-
مذکورہ ڈرامے میں فرحان سعید اور سوہائی ابڑو رومانس کرتے ہوئے دیکھائی دیں گے اور ان کی جوڑی حیرت انگیز نظر نظر آئے گی-
فرحان سعید اور سوہائے ابڑو کے علاوہ اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں قوی خان ، انوشے عباسی ، جاوید شیخ ، شمیم ہلالے، صبا حمید، وسیم عباس ، عظمی حسن شامل ہیں-