یادوں کی جادوئی پٹاری تحریر:حفیظ اللہ سعید

0
39

یادوں کی جادوئی پٹاری

تحریر حفیظ اللہ سعید
#نوائے_حفیظ
#سچیاں_گلاں

شادی بیاہ پہ یار بیلی مل بیٹھتے ہیں سارا سارا دن ہلہ گلہ ہوتا ہے اور رات بھر رت جگا ہوتا ہے.گپ شپ و ہنسی مذاق ہوتا اور یادیں دہرائی جاتی ہیں
پھر واپسی کا لمحہ آتا ہے تو انسان واپس روٹین لائف میں کولہو کے بیل کی مانند جت جاتا ہے.یہ چند پل جو انسان ہمجولیوں کے ساتھ گزارتا ہے اک نئی یاد میں ڈھل جاتے ہیں اگلی ملاقات ہونے تک-
حالیہ دورہ پپلی (پنڈ دادنخان) ایک یادگار دورہ تھا جس میں بھانجے اور بھتیجی کی شادی پہ سب نے خوب انجوائے کیا.گاؤں کے قریب ہرن پور کے رہنے والے سوشل میڈیائی دوست بھائی اسد خان کے سنگ لانگ ڈرائیو یادگار سگندر اعظم و رسول بیراج کی سیر کی. کیمرے کی اکلوتی آنگھ سے بنی اس مطالعاتی و تفریحی لانگ ڈرائیو کی تصاویر ابھی دو نین دیکھ رہے تھے.تو دل میں یہ خیال آیا کہ انسان کے پاس یہ جو یادوں کی جادوئی پٹاری ہوتی ہے نا یہ بھی کمال کی چیز ہے اس پٹاری میں قہقہوں سے لبریز وہ پل بھی ہوتے ہیں جن کو سوچتے ہوئے ہونٹوں پہ خود بخود مسکراہٹ آ جاتی ہے جبکہ اس جادوئی پٹاری میں غم کے وہ دردناک خزانے بھی دفن ہوتے ہیں جن کو گریدنے والا انسان اپنے ہاتھوں کے پوروں کے ساتھ ساتھ روح تک کو زخمی کر بیٹھنا ہے
یہ پٹاری تنہائی کے لمحوں میں اپنے جادوئی مال و متاع کے ساتھ آپ کی بہترین ساتھی ہوتی ہے کیونکہ اس پٹاری کے ساتھ آپ اپنی ہر بات شئیر کرتے ہو رب کائنات کے بعد. کسی ایک فرد کو دی ایک چھوٹی سی آسانی و خوشی اور کسی کو دیا اک طعنہ طنزیہ جملہ تک اس ٹوکری کی زینت بن جاتا ہے
اس لئے کوشش کجئیے کہ آپ کی یہ تنہائی کی ساتھی خوشگوار و مسرت بھری ہو نہ کہ پچھتاؤوں سے لبریز-

Leave a reply