پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ جنسی جنسی زیادتی کرنے والے مجرموں کو سرعام پھانسی پر لٹکانا چاہئے تاکہ یہ لوگ دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بن سکیں۔

باغی ٹی وی :اداکارہ اقرا عزیز عفت عمر کے آن لائن شو میں شریک ہوئیں اور اپنی زندگی کے بارے میں اہم انکشافات کئے انٹرویو کے دوران عفت نے ان سے ان کی شادی کے حوالے سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ شادی کی اتنی جلدی کیا تھی تمہیں؟ جس پر اقرا عزیز نے کہا مجھے دراصل ان سوالوں سے اعتراض تھا جو لوگ مجھے اور یاسر کو دیکھ کر پوچھتے تھے کہ کیا آپ دونوں ڈیٹنگ کررہے ہیں؟ کیا آپ ایک ساتھ ہیں یا نہیں وغیرہ ان سب سے بچنے کے لئے جلدی شادی کی تھی-
https://www.instagram.com/p/CD6TAs1pgW4/?utm_source=ig_embed
اقرا عزیز نے کہا میں ان تمام سوالات سے چھٹکارا چاہتی تھی لہذا میں نے سوچا اس سے بہتر ہےکہ آپ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش کریں ایک دوسرے کی کئیر کے لئے ساتھ رہنا چاہیں توبہتر ہے کہ آپ شادی کرلیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے لوگوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کہ آپ دونوں ساتھ ہیں یا نہیں؟ آپ شادی کب کریں گے؟ کیا آپ دونوں ملاقاتیں کرتے ہیں ایک اسلامی ملک میں آپ ملاقاتیں کیسے کرسکتے ہیں وغیرہ۔ لہذا ان سوالات میں الجھنے کے بجائے میں نے یاسر حسین کے ساتھ شادی کرنا مناسب سمجھا تاکہ والدین فیملی، گھروالوں کی دعاؤں کے ساتھ سب ایک ساتھ خوشی سے رہیں۔
اداکارہ اقرا عزیز نے بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کو سرعام پھانسی پر لٹکانا چاہئے تاکہ یہ لوگ دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بن سکیں۔

اقرا عزیز نے کہا کہ جب آپ کسی کے ساتھ پوری زندگی رہنا چاہتے ہیں اور آپ نے فیصلہ کرلیا کہ اسی شخص کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی ہے تو بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ شادی کرلیں۔
https://www.instagram.com/p/CEBPcg4hnb0/?igshid=1dlxvj2539sqs
اقرا عزیز خواتین کے جنسی ہراسمنٹ کے بارے میں بھی بات کی اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو سرعام پھانسی دینی چاہئیے تاکہ انہیں دوسروں کے لیے مثال بنایا جاسکے۔ اس معاملے میں لوگوں کی مختلف رائے ہوسکتی ہے لیکن مجھے یقین ہے جو شخص جنسی زیادتی میں ملوث ہوتا ہے وہ بغیر خطرے کے لوگوں کے درمیان کبھی نہیں رہ سکتا۔

اقرا عزیز نے مزید کہا کہ صرف سرعام پھانسی اس جرم کی شرح میں کمی کرسکتی ہے۔ آپ کو ایسے لوگوں کو مثال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ دوسرے اس طرح کے کام کرنے کی ہمت نہ کرسکیں۔

لوگوں کے سوالات میں الجھنے کے بجائے میں نے یاسر حسین کے ساتھ شادی کرنا مناسب سمجھا اقراعزیز

ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے…

"آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے”

ظاہری خوبصورتی کی بجائے اندرونی خوبصورتی کو ترجیح دیں حرامانی

Shares: