ٹرمپ کو اپنی اہلیہ بارے پھر سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا
باغی ٹی وی ؛ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بعض حرکات و سکنات انہیں میڈیا میں ان رکھتی ہیں ان کی اپنی بیوی کو لے کر کے بھی کئی خبریں جاری ہیں ، خاتون اول نے صدر کی جانب سے ہاتھ پکڑنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سات بار صدر کا ہاتھ جھٹک دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر وائرل ہونیوالی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میلانیا ٹرمپ ایئر فورس ون سے باہر آتے ہوئے اپنے شوہر امریکی صدر کی جانب سے ہاتھ تھامنے کی کوشش کو ناکام بنا رہی ہیں۔
ٹرمپ کئی بار اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامتے نظر آئے ہیں لیکن میلانیا کی طرف سے دامن چھڑانے کی کوشش کی گئی، امریکی صدر کی جانب سے کئی بار ایسی کوشش کی گئی مگر میلانیا نے پھر ہاتھ دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ہاتھ کمر پر رکھ دیا۔ میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر کا ہاتھ تھامنے کی بجائے ہیڈریل کو ترجیح دی تاہم ویڈیو میں آگے جاکر دکھایا گیا کہ کچھ دیر بعد وہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے چل رہے تھے.