بچوں کے وظیفے کا پروگرام، ثانیہ نشتر نے خوشخبری سنادی

0
42

بچوں کے وظیفے کا پروگرام، ثانیہ نشتر نے خوشخبری سنادی

باغی ٹی وی :وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان کے تمام اضلاع میں بچوں کے وظیفے کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا لوگوں کی احساس پروگرام تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ احساس پروگرام کی 15ماہ میں منظوری ہوئی، احساس پروگرام ریاست مدینہ ویژن کے مطابق بنایا گیا، احساس کفالت کے ذریعے70لاکھ خاندانوں کو وظیفے دیئے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام ہے جبکہ نشوونما کا پروگرام ایک سال کی محنت کے بعد شروع کیا گیا، ایک سال کی محنت کے بعد 9اضلاع میں33سینٹرز فعال ہوں گے.
معاون خصوصی نے بتایا کہ احساس پروگرام کی 15 ماہ پہلےمنظوری ہوئی، احساس کفالت کے ذریعے 70 لاکھ خاندانوں کو ماہانہ وظیفے دیئےجاتے ہیں جب کہ احساس آمدن پرگرام میں1.5ارب کےقرضےدیےگئے۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ سماجی تحفظ اورتخفیف غربت پروگرام احساس پروگرام کابڑاحصہ ہیں یہ پاکستان کی تاریخ کاسب سےبڑاسماجی تحفظ کاپروگرام ہے پچھلےسال8لاکھ44ہزارلوگوں کوقرضےدیےگئے۔

Leave a reply