اسلام آباد :دو سال ہو گئے، عثمان بزدار بارے کبھی کوئی کچھ کہتا ہے کبھی کچھ، میں عثمان بزدار بارے آئی بی سے ایک ایک الزام چیک کرواتا ہوں:اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میں نہیں پیسے بنا رہا تو کسی کو بھی نہیں بنانے دونگا۔ دو سال ہو گئے، عثمان بزدار بارے کبھی کوئی کچھ کہتا ہے کبھی کچھ، میں عثمان بزدار بارے آئی بی سے ایک ایک الزام چیک کرواتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار پر شراب لائسنس کیس مذاق ہے۔ شراب لائسنس بارے پوچھنا ایکسائز کا کام ہے۔ بڑے صوبے کے چیف منسٹر کو نیب میں بلا کر شک پیدا کر دیا گیا۔ اگر کوئی کیس تگڑا ہے تو سب سے پہلے میں کہوں گا کہ عثمان عہدہ چھوڑ دو۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کا پرابلم یہ ہے وہ زیادہ میڈیا میں نہیں جاتے اور خود دفاع نہیں کرتے۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے اندر بھی ایسے لوگ ہے جو وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف باتیں کرتے ہیں، ان پر جس طرح حملے کیے جاتے ہیں، افسوس ہوتا ہے۔ عثمان بزدار پر رنگ روڈ کا بھی الزام لگایا گیا۔

وزیراعظم کا عثمان بزدار کا ایک بار پھر دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں ہماری پارٹی پہلی بار اقتدار میں آئی۔ ہماری پارٹی کے پاس وفاق اور پنجاب میں اقتدار کا تجربہ نہیں تھا، غلطیاں تو ہونی تھیں۔ پنجاب میں شریف خاندان کی لگائی ہوئی بیوروکریسی ہے۔ پنجاب میں اب صحیح کمبی نیشن پر پہنچ گئے ہیں، اب سسٹم صیح چلے گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ پنجاب درست سمت میں جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب پہلی بار چیف منسٹر بنے تو لفافہ پہنچانے سے پہلے پریس کانفرنس نہیں کرتے تھے۔ عثمان بزدار سیکھ رہے ہیں، ان دو سالوں میں میں نے بھی سیکھا ہے، مجھے بھی سمجھنے میں وقت لگا، سارے صوبوں کا جائزہ لے رہا ہوں، پنجاب بڑی تیزی سے آگے جا رہا ہے۔

Shares: