دوسروں کے گھروں میں آگ لگانے والے امریکہ میں پھر بھیانک آگ بھڑک اٹھی

0
57

ٹیگزاس :دوسروں کے گھروں میں آگ لگانے والے امریکہ میں پھر بھیانک آگ بھڑک اٹھی ،اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ٹیگزاس کے ایک صنعتی علاقے میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی ہے جس پر قابو پانے کے لئے فائر فائٹرز جد وجہد میں مصروف ہیں۔

ابھی تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آ پائی ہے۔ یہ آگ گرینڈ پریری شہر میں واقع ایک انڈسٹری پولی امریکہ (Poly-America facility) کے گودام میں لگی۔ ابھی تک آگ سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہےکہ پچھلے کئی ماہ سے امریکہ میں جگہ جگہ آگ بھڑکنے اوراس سے جانی نقصانات کی خبریں آرہی ہیں ، امریکی حکام بھی پریشان ہیں کہ وہ آگ پرقابوپانے میں مکمل طورپرکامیاب نہیں ہورہے

Leave a reply