باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی بارش کے بعد ابھی تک سڑکوں سے پانی نہ نکالا جا سکا

لاہورمیں 189 ملی میٹر بارش،رواں سال کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی،لاہور میں رات گئے بارش کے بعد لاہور پانی پانی ہو گیا،نشیبی علاقے تالاب بن گئے،شہر لاہور وینس کا منظر پیش کرنے لگا ،لاہور شہر کی متعدد سوسائٹیز پانی میں ڈوب گئی بارش کے باعث گٹر اور فلُو ہو گئے

واسا کی مین لائن سے پانی باہر آنے لگا .امصطفی ٹاون اعظم گارڈن سوسائٹی سمیت دیگر علاقہ جات پانی میں ڈوب گئے اعظم گارڈن سوسائٹی مین واسا کی مین لائن سے پانی باہر آنے لگا ،شہری اپنی مدد اپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے کی کوششیں کرنے لگے

سمن آباد ڈونگی گروانڈ شدید بارش کیوجہ سے سڑک پانی کے سیلاب کے باعث سڑک ٹوٹ کر تباہ ہو گٸی جبکہ علاقہ کے مین گٹر کا پانی گراونڈ میں جمع ہونٕے لگا اگر اسکا کوٸی حل نہ کیا گیا تو سمن آباد کے رہاٸیشیوں کے گھروں میں پانی داخل ہونٕے کا خدشہ ہے۔

لاہور میں بارش،تاحال گلیوں میں تالاب کا منظر،شہری بزدار سرکار کی جانب سے میٹرو کشتی کے منتظر

لاہور میں بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،کئی علاقوں میں بجلی بند

آدھا دن گزر چکا ہے لیکن ابھی تک لاہور کی سڑکوں سے پانی نہ نکالا جا سکا، لاہور کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے، جیل روڈ، چوبرجی چوک، گڑھی شاہو ، شاہدرہ و دیگر علاقوں میں پانی سڑکوں پر موجود ہے، لاہور کے کئی محلوں میں گلیاں زیر آب آ چکی ہیں،گلیوں سے بھی پانی نکالنے کا کوئی انتظام نہیں کیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور کی بجائے اسلام آباد میں ہیں اور انہوں نے اسلام آباد سے حکم دیا کہ لاہور سے پانی نکالا جائے تا ہم انکی غیر موجودگی میں حکام کی جانب سے پانی نکالنے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا

بارش کے بعد چھتیں گرنے کے واقعات، پنجاب میں 13 افراد چل بسے

Shares: