پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کی کوششیں تیز کردیں

0
55

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کی کوششیں تیز کردیں

باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ کی پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے بقیہ میچز کرانے کی کوششیں تیز کردیں، نومبر میں شیڈول پاک زمبابوے سیریز پہلے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے مہمان کرکٹ بورڈ سے اس معاملہ پر بات کی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ پی ایس ایل کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے میچز نومبر میں کرائے اس لئے زمبابوے کو نومبر کی بجائے اکتوبر میں پاکستان آنے کی دعوت کی ہے۔
واضح رہے کہ زمبابوین کرکٹ حکام اپنی ٹیم رواں برس اکتوبر میں پاکستان بھیجنے کیلئے تیار ہیں تاہم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کی خاطر حکومتی کلیئرنس درکار ہو گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زمبابوین کرکٹ بورڈ کے کمیونی کیشنز منیجر ڈارلنگٹن مجونگا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک کیخلاف سیریز سے ہاتھ دھونے پڑے مگر امید کا دامن نہیں چھوڑا، لہٰذا اب توقع ہے کہ دورہ پاکستان کیلئے کلیئرنس مل جائے گی۔

زمبابوین کرکٹ حکام نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے آمادگی ظاہر کردی

Leave a reply