اپوزیشن میں بہت سے لوگوں کو نااہل ہوتا دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کی منظوری وزارت ریلوے کی بہترین کارکردگی کا حصہ ہے،

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے جدید دورمیں داخل ہوجائے گا،75سال کے افراد ریلوے میں مفت سفر کرسکتے ہیں ،پہلی بار وزیربنا تو لودھراں لاہور ریلوے ٹریک ڈبل ہوا

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 5سالہ مدت پوری کریں گے پہلے بھی کہاتھااے پی سی نظر نہیں آئے گی، محرم اور پھرماہ صفر ہوگا مگر اے پی سی نہیں ہوگی،عمران خان کی حکومت میں ان کو این آر او نہیں ملے گا،این آر او نہ ملنے پر ان کو مایوسی ہوگی

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ شور مچانے والے لوگ نیب زدہ ہیں،اپوزیشن جماعتیں گروہ بندی کا شکار ہیں،اپوزیشن کی خواہشیں محض خواہشیں ہی رہیں گی،وزیراعظم عمران خان نے اسرائیل کے حوالے سے بیان واضح کردیا ،سعودی عرب کے ساتھ تولہ ماشہ کی بات ٹھیک ہوگئی،سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کی سلامتی ہے،سعودی عرب کے معاملات پاکستان کے معاملات ہیں،پاکستان چین کے ساتھ دوستی میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا،پاک چین دوستی ہمالیہ سے بھی بلند ہے

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لی

شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت

 

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بار حکومت اور عسکری ادارے ایک پیج پر ہیں،وزیراعظم اور آرمی چیف پاکستان کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں،اپوزیشن میں بہت سے لوگوں کو نااہل ہوتا دیکھ رہا ہوں،مریم نواز کی ایک ہی خواہش تھی کہ لندن جانے دیا جائے،مایوسی پر مریم نواز نے پتھروں کا جلوس نکالا،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آٹاامپورٹ کیاجارہاہے،چینی امپورٹ کرنے کی تجویزدوں گا،آٹا،چینی کے2بنیادی مسائل ہیں،حل کریں گے،تین ہزارپھاٹک ختم ہونے جارہے ہیں،

مریم نواز شہباز شریف کیخلاف کیا کر رہی ہیں؟ شیخ رشید نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Leave a reply