70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

0
43

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کر دی گئی،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں ڈیلی ویجزپررقم لے کر بھرتیاں کی جاتی ہیں،وفاقی وزیرشیخ رشیدادارے کو منافع بخش بنائیں،کراچی سرکلر ریلوےکو چلانے کے لیے اقدامات کریں،سندھ حکومت سرکلر ریلوے کی زمین کے لیے مدد کرے

عدالت نے پلاننگ ڈویژن ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کے لیےرپورٹ طلب کر لی،آئندہ سماعت پر وزیر منصوبہ بندی اور سیکریٹری کو بھی طلب کرلیا گیاوزیرریلوےسےادارےکومنافع بخش بنانے کے لیےبزنس پلان طلب کر لیا گیا،

عدالت نے کہا کہ بزنس پلان پر عمل نہ کیا گیاتو توہین عدالت اور کرمنل کارروائی کریں گے،دوران سماعت چیف جسٹس نے وفاقی وزیر شیخ رشید پر اظہاربرہمی کیا اور کہا کہ جی منسٹرصاحب، بتائیں آپ کیا کر رہے ہیں،آپ کا سارا کچا چٹھا ہمارے سامنے ہے،آپ کی انتظامیہ سے ریلوے نہیں چلے گی، آتشزدگی کے واقعے سے متعلق بتائیں،

چیف جسٹس نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تو استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا،میرے خیال سے ریلوے کو آ پ بند ہی کردیں جیسے ریلوے چلائی جا رہی ہے ہمیں ایسی ریلوے کی ضرورت نہیں،70لوگ جل گئے بتائیں کیا کارروائی ہوئی، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ 19 لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہے ،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ گیٹ کیپراور ڈرائیوز کو نکالا ،بڑوں کو کیوں نہیں،جس پر شیخ رشید نے کہا کہ بڑوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی،

چیف جسٹس نے شیخ رشید سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بتا دیں 70 آدمیوں کےمرنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے سب سے بڑے تو آپ خود ہیں،ریل جلنے کے واقعے 70 آدپر تو آپکو استعفادے دینا چاہیے تھا، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ آپ کہتے ہیں تو میں استعفا دے دیتا ہوں

عدالت نےریلوے سے متعلق تفصیلی رپورٹ 2ہفتوں میں طلب کر لی،عدالت نے کہا کہ اگر عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو فوجداری کارروائی ہوگی،

سپریم کورٹ نے ایم ایل1کی منظوری نہ ہونے پر وفاقی وزیر اسد عمر کو بھی آ یندہ سماعت پربلا لیا،عدالت نے کہا کہ سرکلر ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے مزید وقت نہیں دیا جائے گا،سرکلر ریلوے ٹریک سے بے گھر ہونے والوں کی بحالی ریلوے کی ذمے داری ہوگی،

سپریم کورٹ نے ریلوے خسارہ کیس کی سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی

Leave a reply