جوہر ٹاؤن دھماکہ بھارت کی اعلانیہ دہشت گردی ہے:دنیا بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے، وزیراعظم عمران خان

0
35

اسلام آباد: جوہر ٹاؤن دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں، عالمی ادارے کارروائی کریں، وزیراعظم عمران خان نے لاہور دھماکے کے شواہد پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گھناؤنے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی اور استعمال ہونے والے سرمائے کی کڑیاں پاکستان کیخلاف بھارتی پشت پناہی سے ہونے والی دہشتگردی سے ملتی ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی تفتیش کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس کے بعد ایک اہم بیان جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ ’ٹیم کوہدایت کی آج جوہرٹاؤن دھماکےکی تحقیقات پر قوم کو تفصیل فراہم کریں، پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی محکمے نے زبردست کارکردگی دکھائی جس کو میں سراہتا ہوں‘۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’سول،ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے بہترین رابطوں کی تعریف بھی کرتا ہوں کیونکہ ان باہمی روابط کے نتیجے میں دہشت گردوں کے عالمی رابطوں کی نشاندہی ہوئی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کوآرڈینیشن نے دہشتگردوں اور ان کے عالمی روابط کی نشاندہی کی راہ ہموار کی۔ پھر سے اس گھناؤنے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی اور استعمال ہونے والے سرمائے کی کڑیاں پاکستان کیخلاف بھارتی پشت پناہی سے ہونے والی دہشتگردی سے ملتی ہیں۔

 

وزیراعظم نے دنیا کو باورکراتے ہوئے کہا کہ اب دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کوکٹہرے میں لے کرآئے ، عالمی دنیا بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں کے پیچھے امداد کوتسلیم کرے ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کواس جرم کی سزا ملنی چاہیے

اس سے پہلے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی بھارتی غنڈہ گردی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ اب پتہ چلے گا عالمی دنیا بھارت کے خلاف کیا ایکشن لیتی ہے

یاد رہے کہ پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے جوہرٹاون دھماکے کے مجرموں‌تک پہنچنے میں بڑی سرعت سے کام کیا اوراس سازش میں شامل تمام کرداروں کو گرفتار کیا ہے

Leave a reply