سرکاری رویت ہلال کا ہی فیصلہ قومی فیصلہ: نجی اعلان پر5 لاکھ روپے جرمانہ اورقید: بل منظور

0
23

اسلام آباد :سرکاری رویت ہلال کا ہی فیصلہ قومی فیصلہ: نجی اعلان پر5 لاکھ روپے جرمانہ اورقید: بل منظور ،اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کے تین بلوں کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے رویت ہلال کمیٹی 2020 اور مسلم خاندانی قوانین بل 2020 کی منظوری دی ہے۔اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے طباعت قرآن کریم ترمیمی بل کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی بل کے تحت نجی رویت کے اوپر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید ہوگی، بل کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے پاکستان میں عمل درآمد کروایا جائے گا۔

طباعت قرآن ترمیمی بل کے تحت طباعت قرآن میں معیاری پیپر اور قرآن بورڈ بنایا جائےگا،ترمیمی بل کے تحت غیر معیاری طباعت قرآن پر جرمانے اور سزائیں ہوں گی

دوسری طرف حکومتی فیصلے کو جہاں کچھ مذہبی عناصر کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہاں پاکستان 85 سے 90 فیصد آبادی حکومتی فیصلے کوسراہ رہی ہے اوراسے قومی یکجہتی کی طرف ایک اہم قدم قراردے رہی ہے

Leave a reply