واشنگٹن :امریکی فضائیہ نے دنیا کے خطرناک ترین اسٹیلتھ بی21 بمبار طیارے کی خفیہ تصاویر جاری کرکے مخالفین کوپیغام دےدیا، اطلاعات کے مطابق امریکی فضائیہ 5تھ جنریشن کے اسٹیلھ طیارے بی 21 پروٹو ٹائیپ بمبار کی تازہ تصاویر دنیا کے سامنے لے آیا۔ طیارے کی پہلی پرواز اگلے سال 2021 میں متوقع ہے۔ اس سے پہلے امریکی فضائیہ کی جانب سے اس کی شناخت اور جگہ خفیہ رکھی گئی تھی۔
@johnandkenshow
B 21 RAIDER STEALTH BOMBER GETTING READY TO TAKE ON RUSSIAN & CHINESE AI… https://t.co/cvEwMgveiy via @YouTube
— Henry Solstice (@HenrySolstice) August 18, 2020
امریکی فضائیہ اور طیارہ ساز کمپنی نارتھ روپ گرومین کی جانب سے اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل بی 21 بمبار طیارے کی 3 مختلف اسٹال اور ہینگر میں تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

ایک تصویر میں طیارے کو ایلس ورتھ ایئر فورس بیس ساؤتھ ڈیکوٹا ، جب کہ دوسری تصویر میں وائٹ مین ایئر فورس بیس میسوری اور تیسری تصویر میں ڈائیس ایئر فورس بیس ، ٹیکساس میں طیارے کے ہینگر میں کھڑا دیکھایا گیا ہے۔
ملٹری ڈاٹ کام کے مطابق گزشتہ سال امریکی فضائیہ کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ اسٹیلتھ بی21 بمبار طیارے کا آپریشنل بیس ایلس ورتھ ہوگا، جو کہ اسی طیارے کی پہلی ٹریننگ یونٹ بھی ہوگی۔
دی ٹرائیو رپورٹ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی فضائیہ کی جانب سے طیارے کی پہلی پرواز سے متعلق تاریخ اور سال حتمی نہیں۔ طیارے کو پہلی اڑان بھرنے میں مزید وقت بھی لگ سکتا ہے۔
ففتھ (5) جنریشن سے تعلق رکھنے والا یہ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل طیارہ بی 1 لانسر اور بی 2 اسپیریٹ کی جگہ فضائی بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔ یہ طیارے مختلف طرح کے میزائل اور بم اپنے ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ طیارہ کئی کلو میٹر دور تک بھی اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ جب کہ یہ طیارہ کسی بھی موسمی حالات کا بہترین انداز میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
امریکی فضائیہ کے مطابق طیارے کو نیوکلئر اور روایتی بم اور میزائل سے بھی لیس کیا جائے گا۔ امریکی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ابتدائی میں 100 بی 21 رائیڈرز کی تیاری پر کام جاری ہے۔
@johnandkenshow
B 21 RAIDER STEALTH BOMBER GETTING READY TO TAKE ON RUSSIAN & CHINESE AI… https://t.co/cvEwMgveiy via @YouTube
— Henry Solstice (@HenrySolstice) August 18, 2020
امریکی فضائیہ کی جانب سے طیارہ ساز کمپنی نارتھ روپ کیساتھ اس طیارے کی تیاری کیلئے 21.4 بلین امریکی ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا ہے، جو سال 2015 میں ہوا، تاہم طیارے کی مختلف مراحل میں طیارے نے اس کی قیمت مزید دوگنی کردی ہے۔ جو کہ ابتدا میں 22 بلین امریکی ڈالر تھی۔ تاہم نیشنل انٹرسٹ ڈاٹ او آر جی ویب سائٹ کے مطابق اس طیارے پر کل لاگت 600 ملین امریکی ڈالر تک ہے۔