بیروت دھماکے کی وجہ بننے والی سینکڑوں ٹن امونیم نائٹریٹ "حزب اللہ "کوکس ملک نے دی ، اہم رپورٹ میں انکشاف
بیروت دھماکے کی وجہ بننے والی سینکڑوں ٹن امونیم نائٹریٹ "حزب اللہ "کوکس ملک نے دی ، اہم رپورٹ میں انکشاف
باغی ٹی وی :مغربی انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ایران نے 2013ء اور 2014ء میں لبنانی تنظیم حزب اللہ کو امونیم نائٹریٹ کی بھاری مقدار فراہم کی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فراہمی بیروت کی بندرگاہ اور ہوائی اڈے کے ذریعے یا شام سے زمینی راستے عمل میں آئی۔ اس امونیم نائٹریٹ کا حجم 630 سے 670 ٹن تک تھا اور اس کے اوسط نرخ 381.34 یورو تھے۔
اس حوالے سے جرمن اخبار "Die Welt” نے بدھ کے روز جرمنی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حزب اللہ نے 16 جولائی 2013ء کو 270 ٹن وزن کی پہلی کھیپ وصول کی جس کی قیمت 179.399 يورو تھی۔ دوسری کھیپ 23 اکتوبر 2013ء کو وصول ہوئی اس کا وزن بھی 270 ٹن اور قیمت 140.693 يورو تھی۔ تیسری کھیپ کا وزن اور قیمت معلوم نہیں ہو سکی۔ بعد ازاں چوتھی کھیپ 4 اپریل 2014ء حوالے کی گئی۔ اس کھیپ کا وزن 90 سے 130 ٹن تھا اور اوسط قیمت 61.248 یورو تھی۔
جرمن اخبار کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس جنرل قاسم سلیمانی کے زیر قیادت امونیم نائٹریٹ کی کھیپوں کو کارگو کرنے اور حزب اللہ تک منتقل کرنے کا ذمے دار تھی۔ قاسم سلیمانی رواں سال جنوری میں بغداد کے ہوائی اڈے کے باہر امریکی ڈرون کے فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔ البتہ اس بات کی تصدیق ابھی نہیں ہو سکی کہ یہ امونیم نائٹریٹ کی وہ ہی کھیپ تھی جو بیروت کی بندرگاہ کے گودام میں ذخیرہ کی گئی۔ اسی دوران جارجیا سے آنے والا بحری جہاز Rhosus بیروت کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ یہ جہاز 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ موزمبیق میں دھماکا خیز مواد تیار کرنے والی ایک کمپنی کے واسطے لے کر جا رہا تھا۔ تاہم اس جہاز کو راستے میں روک لیا گیا اور منزل مقصود پر نہیں پہنچنے دیا گیا۔ جہاز پر لدے ہوئے تمام امونیم نائٹریٹ کو بیروت کی بندرگاہ کے گودام نمبر 12 میں ذخیرہ کر دیا گیا۔
اخبار نے مزید بتایا کہ حزب اللہ تنظیم کا ایک کمانڈر محمد جعفر القصیر دھماکا خیز مواد کی درامد اور برآمد کی کارروائیوں کا ذمے دار تھا۔ حزب اللہ کی فنڈنگ کے الزام میں امریکی حکومت نے القصیر کا نام پابندیوں میں شامل شخصیات کی فہرست میں درج کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بیروت کی بندرگاہ کے ساتھ واقع گودام میں پہلے ہلکا دھماکا ہوا تھا اور اس سے دھواں پھیلا تھا۔اس کے بعد زوردار دھماکا ہوا تھا۔اس کی دھمک وہاں سے ایک سو میل دور واقع قبرص کے جزیرے میں بھی محسوس کی گئی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں بیروت میں ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہوگئی تھیں یا جزوی طور پر تباہ ہوگئی تھیں۔
بیروت میں تباہ کن دھماکے سے43 میٹر گہرا گڑھا پڑ گیا!عمارتیں زمین بوس ہوگئیں ، نئی وڈیووائرل