قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ نوازشریف کے خلاف دباؤ کے تحت دیے گئے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں .

معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ، اب نواز شریف کو رہا کیا جائے، مطالبہ آ گیا

مبینہ ویڈیو سیکنڈل، جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹائے جانے کی سفارش کے بعد ردعمل میں کہا کہ احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے بعد نوازشریف کیخلاف فیصلہ کالعدم ہوچکا ہے، جج کے منصب سے ہٹنے کے بعد نوازشریف کو فی الفوررہا کیا جائے .

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو جیل میں ایک منٹ بھی رکھنا اب غیرقانونی ہے ،سچائی ثابت ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں،وڈیو اور اس سے جڑے تمام حقائق سچ ثابت ہوگئے ہیں،

شہبازشریف نے مزید کہا کہ جج کو ہٹانے کے بعد نوازشریف کو جیل میں رکھنے کا جواز ختم ہوگیا،انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے نوازشریف کو فی الفور رہا کیا جائے .

 

واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی. جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی

بچہ بچہ سمجھتا ہے،ویڈیو کے بعد سچ باہرآ گیا ،خورشید شاہ

جج صاحب تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے اس کی تصدیق کر دی، مریم نواز

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے وزارت قانون و انصاف کو خط لکھ دیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ جج ارشد ملک کو ویڈیو آںے کے بعد ہٹایا جائے.

Shares: