پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے سیاسی جماعتوں میں اعلیٰ ترین مشاورتی اجلاس

باغی ٹی وی :پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے سیاسی جماعتوں میں اعلیٰ ترین مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا.جس میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی اجلاس میں تحریک انصاف کی نمائندگی کررہے ہیں

مشاورتی اجلاس کا انعقاد چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کی جانب سے کیا جا رہا ہے.بیجنگ اور اسلام آباد میں بذریعہ انٹرنیٹ منعقدہ اجلاس کے پہلے سیشن میں 10 بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائدے شریک ہوائے. چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے وزیر سانگ تاؤ مشاورتی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں.چیئرمین سینٹ، گورنر بلوچستان اور پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ بھی اجلاس کا حصہ ہیںِ

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کا مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین ہمہ وقت سٹریٹیجک شراکت دار ہیں، سال 2020 پوری دنیا کیلئے بڑا امتحان بن کر آیا، امیر و غریب اقوام یکساں طور پر کوروناء سے نبرد آزما ہوئیں،کروناء کے تدارک کے حوالے سے بلاشبہ چین نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے دنیا کے کئی ممالک کے مقابلے میں محدود وسائل کے باوجود کوروناء کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،

پوری دنیا پاکستان کی کارکردگی پر حیرت زدہ ہے اور عالمی قائدین ہماری قیادت کی حکمت عملی کی تعریف کررہے ہیں،
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف پراعتماد ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین اشتراک ہماری معیشتوں کیلئے سود مند نہیں بلکہ اس سے مشترکہ دشمنوں سے نمٹنے میں بھی نہایت مدد ملے گی،اہلِ کشمیر کے حقوق کی جنگ میں چین نے ہر عالمی فورم پر پاکستان کی آواز میں آواز ملائی،
دونوں جماعتوں کے مابین دوطرفہ روابط و وفود کے تبادلے سے ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملی،

سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور کمیونسٹ پارٹی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرچکے ہیں، اشتراک و تعاون کی اس یاداشت کے بعد قیادت اور کارکنان کی سطح پر وفود کا تبادلہ کیا جارہا ہے،
سیاسی جماعتوں میں اندرونی معاملات پر کتنے ہی اختلافات ہوں مگر چین کیساتھ تعلقات میں سب یکجا اور یک زبان ہیں،
ہم اپنے اندرونی اختلافات کا سایہ کسی طور چین کےساتھ تعلقات پر نہیں پڑنے دیں گے، پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبہ خوشحالی کا دروازہ ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو اعلیٰ ترین درجے کی توجہ دی جارہی ہے،
اس کی راہ میں درپیش ہر رکاوٹ سے ہر ممکن بہتر طریقے سے نمٹا جائے گا،

پاک-چین دوستی زندہ باد،

Shares: