اگر نیا ضلع بن سکتا ہے تو نیا صوبہ بھی بن سکتا ہے۔ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کیماڑی کو ضلع بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

0
39

کراچی :اگر نیا ضلع بن سکتا ہے تو نیا صوبہ بھی بن سکتا ہے۔ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کیماڑی کو ضلع بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا،اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کیماڑی کو ضلع بنانے کا فیصلہ مستر دکردیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہناہےکہ پیپلز پارٹی جعلی مینڈیٹ دکھانے کے لیے کراچی کو تقسیم کررہی ہے، فیصلہ عدالت میں چیلنج کریں گے۔ مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کیا اس فیصلے سے متعلق عوام سے پوچھا گیا؟ اگر نیا ضلع بن سکتا ہے تو نیا صوبہ بھی بن سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہےکہ ضرور کوئی مالی مفاد ہوگا ورنہ پیپلزپارٹی عوام کی بہتری کے لیے کبھی بھی نیا ضلع نہیں بنائے گی۔خیال رہے کہ سندھ کابینہ نے کراچی کے علاقے کیماڑی کو ضلع بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ضلع جنوبی کا نام ضلع کراچی رکھنے کی تجویز دی اور انہوں نے کہا کہ کراچی کے باقی اضلاع کے نام بھی ان کے مشہور علاقوں سے منسوب کیے جانے چاہئیں۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق کیماڑی ضلع، سائٹ، بلدیہ، کیماڑی اور ہاربر سب ڈویژنز پر مشتمل ہو گا۔

Leave a reply