ٹرمپ اور نیتن یاہو ایران کے خلاف ایک ہو گئے

0
84

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہوایران کےخلاف اتحاد ی بن گئے مل کر ایرانی عزائم کو روک لگانے کا عندیہ دے دیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہوایران کےخلاف اتحاد ی بن گئے مل کر ایرانی عزائم کو روک لگانے کا عندیہ دے دیا . وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے جمعرات کے روز بتایا کہ دونوں شخصیات نے قومی سلامتی کے مشترکہ مفادات کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں امریکا اور اسرائیل کے درمیان تعاون پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ خطے میں ایران کی سرگرمیوں پر روک لگانے کی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔

اس موقع پر نیتن یاہو نے تہران پر نئی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق ٹرمپ کے ارادے کا خیر مقدم کیا۔

مئی 2018 میں واشنگٹن کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر علاحدہ ہونے کے بعد سے خلیج کے تزویراتی علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اس علیحدگی کے بعد واشنگٹن نے ایک بار پھر تہران پر سخت پابندیاں عائد کر دیں۔ اس کے نتیجے میں ایران مذکورہ جوہری معاہدے سے متوقع اقتصادی فائدوں سے محروم ہو گیا۔ معاہدے کے بقیہ فریق روس، چین، فرانس، برطانیہ اور جرمنی ابھی تک سمجھوتے میں شامل ہیں۔

Leave a reply