دھوکہ دہی کا الزام: وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر اسٹیو بینن گرفتار،ٹرمپ کو شدید دھچکا

0
57

واشنگٹن :دھوکہ دہی کا الزام: وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر اسٹیو بینن گرفتار،ٹرمپ کو شدید دھچکا،اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر اسٹیو بینن کو دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر آن لائن فنڈریزنگ اسکیم کو عطیات دینے والوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

اسٹیو بینن اور دیگر 3 افراد پر فنڈریزنگ اسکیم ‘وی بِلڈ دی وال’ میں عطیات دینے والوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی ‘اے پی’ کے مطابق ملزمان پر مین ہٹن کی وفاقی عدالت میں فرد جرم عائد کی گئی۔

وفاقی پراسیکیوٹرز نے الزام لگایا کہ بینن اور دیگر 3 افراد نے سیکڑوں اور ہزاروں عطیات دینے والوں کو دھوکہ دینے کے لیے اسکیم بنائی تھی۔

یہ اسکیم امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے لیے آن لائن کراؤڈ فنڈنگ مہم کے تحت جمع ہونے والے ڈھائی کروڑ ڈالر سے منسلک کرکے بنائی گئی تھی۔اسٹیو بینن کی گرفتاری کے حوالے سے ان کے وکیل اور ترجمان کی طرف سے ابتدائی طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Leave a reply