اسلام امن، بھائی چارے اور برداشت کا درس دیتا ہے، نئے ہجری سال 1442ء کے موقع پر سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا پیغام
باغی ٹی وی : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے نئے ہجری 1442ء کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہےکہ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آپس میں اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکراسد قیصر نے کہا کہ اسلام امن، بھائی چارے اور برداشت کا درس دیتا ہے، اسلام فرقہ واریت، انتہا پسندی اور تعصب کی نفی کرتا ہے،علمائے کرام اور مزہبی اسکالرز کو مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے،
اسلام کے حقیقی پیغام کو پھیلانے میں علمائے کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، دہشتگردی کے خاتمے اور فرقہ واریت کا مقابلہ کرنے کے لیے آپس کے باہمی اختلافات کو بھلا نے کی ضرورت ہے، ہمیں اس ہجری سال نو کے موقع پر پاکستان کو نئے عزم اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھانا ہوگا، ہمیں اسلامی روایات پر بہتر طریقے سے عمل پیرہ ہو کر اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنے کا عہد کرنا چاہیے،
محرم الحرام کا مہینہ ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے حق اور سچ کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں، شہدائے کربلا کی قربانیوں سے ہمیں ایثار اور صبرو استقامت کا درس حاصل ہوتا ہے.
قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ ہمیں محرم الحرام کی حقیقی روح پر عمل کرنا چاہیے،محرم الحرام ایثار ، قربانی اور برداشت کا درس دیا ہے، اسلام ہر قسم کے تعصب اور طبقاتی فرق سے مبراہے،علما کرام اسلام کا صحیح تشخص اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،