انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
باغی ٹی وی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری مقابلے میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ میزبان ٹیم انگلینڈ نے جیتا جب کہ دوسرا مقابلہ بارش کی وجہ سے ڈرا ہوگیا۔قومی ٹیم کےکپتان اظہر علی کہتے ہیں کپتان کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں اور تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔
تیسرے ٹیسٹ میں عابدعلی، اسد شفیق، فوادعالم، امام الحق اور کاشف بھٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین افریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر حمید بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ میزبان ٹیم انگلینڈ نے جیتا جب کہ دوسرا مقابلہ بارش کی وجہ سے ڈرا ہوگیا۔قومی ٹیم کی جانب سے حتمی11 کھلاڑیوں کا اعلان میچ سے پہلے کیا جائے گا۔ قومی ٹیم کےکپتان اظہر علی کہتے ہیں کپتان کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں اور تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔







