چنیوٹ
صادق آباد ٹرین حادثہ میں چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کی چنیوٹ میں نماز جنازہ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں شہر کی سیاسی سماجی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت جبکہ کوئی بھی ضلعی افسر جنازہ کی ادائیگی میں شریک نہیں
گزشتہ روز صادق آباد ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بدقسمت خاندان کے پانچ افراد جن کا تعلق چنیوٹ سے تھا کی چنیوٹ مدرسہ فتح العلوم میں نماز جنازہ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں شہر کی سیاسی سماجی وکلا صحافی اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ ہزاروں شہریوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی جبکہ ضلعی افسران میں سے کوئی بھی نماز جنازہ میں شریک نہ ہوا سیاسی رہنماؤں نے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد چنیوٹ کے خاندان کے پانچ افراد کی ہلاکتوں کو افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حادثہ محکمہ ریلوے کی غفلت کے باعث پیش آیا اور ٹرینوں کے بڑھتے ہوئے حادثات افسوسناک ہیں اس پر حکومت کو سوچنے اور بہتر حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے محکمہ ریلوے کی نااہلی اور قیمتی انسانی ہلاکتوں پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو مستعفی ہو جانا چاہئے جبکہ متاثرہ خاندان کی دادرسی اور حکومت کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق لواحقین کی مالی مدد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے

Shares: