باغی ٹی وی پرحملہ صحافت پرحملہ ہے ،پولیس کے اس رویے کی مذمت کرتے ہیں : سیاسی ومذہبی قائدین

0
40

لاہور:باغی ٹی وی پرحملہ صحافت پرحملہ ہے ،پولیس کے اس رویے کی مذمت کرتے ہیں : سیاسی ومذہبی قائدین ،اطلاعات کے مطابق باغی ٹی وی ٹیم پرہونے والے حملے کے خلاف عوامی ردعمل میں تیزی آرہی ہے، صحافتی تنظیموں کے ساتھ ساتھ سیاسی اورمذہبی شخصیات کی طرف سے پولیس کے اس ظالمانہ اور جابرانہ رویے کی شدید مذمت کی جارہی ہے

باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ باغی ٹی وی عوام کی آواز بن گیا ہے اوروہ عوام کے مسائل کو اجاگرکرنے کےلیے بہت جدوجہد کررہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ یہ باغی ٹی وی پرحملہ نہیں بلکہ عوام کے آزادی آرائے کے حق پر حملہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے جو اس واقعہ میں ملوث ہیں

سنیئروکیل ملک ہارون رشید کہتے ہیں کہ باغی ٹی وی پرحملہ صحافت پرحملہ ہے ، اس حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیس کا نظام بدلنے والے پولیس کے جارحانہ اورظالمانہ رویے کو نہ بدل سکے ، جن اہلکاروں نے باغی ٹی وی کی ٹیم پرحملہ کیا ہے ان کوقرارواقعی سزا ملنی چاہیے

پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما محمد ارشد بھٹی نے بھی باغی ٹی وی ٹیم پرہونے والے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اوران کا کہنا ہے کہ کسی صورت میں بھی حق کی آواز کو نہیں دبنے دیں‌گے ، ان کا مزید کہنا ہے کہ جب تک مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوجاتی ان کے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا

Leave a reply