جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان آبی جارحیت کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور :جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان آبی جارحیت کرنے کا فیصلہ کرلیا،اطلاعات کے مطابق بھارت اپنی آبی دہشت گردی سے باز نہیں آیا اور ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑدیا ، جس کے باعث ہیڈمرالہ کےمقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے سلال ڈیم سے ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑدیا، سلال ڈیم سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا آج ہیڈ مرالہ کے مقام پر پاکستان پہنچے گا۔

جس کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح 2 لاکھ 20ہزار کیوسک سے بڑھ سکتی ہے اور پاکستان میں ہیڈمرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔سیلابی ریلے سے سیالکوٹ،گوجرانوالہ،حافظ آباد،گجرات سمیت چنیوٹ اورجھنگ کی اراضی متاثرہوسکتی ہے

خیال رہے کہ ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ہے، مختلف واقعات میں متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ملک بھر میں مزید بارشوں کے نظر سیلابوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Comments are closed.