ممبئی : بی جے پی رہنما 8 سال تک بیٹی کی عصمت دری کرتا رہا ، انتہائی شرمناک قبیح حرکت سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب میں علاقہ انجالا کی ایک لڑکی نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہےکہ آٹھ سالوں سے اس کے ساتھ زیادتی کرتا آرہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس لڑکی کے والد ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اشوک تنیجا کو جمعرات کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ طبی معائنے میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ بی جے پی لیڈرواقعی اپنی بچی کے ساتھ زیادتی کرتا رہا

 

https://www.youtube.com/watch?v=ZfYp6-4qBm8

 

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (امرتسر دیہی) گورمیت سنگھ چوہان نے کہا: کہ لڑکی کے باپ کے مزید میڈیکل ٹیسٹس ابھی باقی ہیں

لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد نے اسے عصمت دری کے بارے میں کسی کو بتانے کے خلاف متنبہ کیا تھا۔ “ایک دن ، میں نے ٹی وی پر دیکھا کہ ایک شخص کو اپنی بیٹی کی عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تب میں نے اپنی والدہ کو سب کچھ بتا دیا ، "انہوں نے اپنی شکایت میں کہا۔

دوسری طرف اس لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ “میرے شوہر باقاعدگی سے میری بیٹی کو دھمکیاں دیتے تھے۔ اسے ساری زندگی جیل میں ہی رہنا چاہئے۔

دوسری طرف بی جی پے رہنما نے کہا ہےکہ تنیجا نے کہا کہ یہ سراسر الزامات ہیں ۔ میری بیوی کی خواہش تھی کہ ہماری بیٹی کہیں شادی کرے ، لیکن میں اس کے خلاف تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ میری بیٹی کو صرف مجھے بدنام کرنے کے لئے استعمال کررہی ہیں۔

Shares: