ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو ملا ریلیف

0
32

ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو ملا ریلیف

باغی ٹی وی : ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف نوازشریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی مریم نواز اورکیپٹن صفدر کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر ضمانت پر ہیں۔ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید و جرمانہ کی سزا سنائی تھی، نواز شریف کو دس سال، مریم نواز کو سات سال،کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایون فیلڈ ریفرنس کی پہلے سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی یکم ستمبر کو سماعت کریں گے۔ دوسری جانب مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اپیل کی سماعت پر عدالت پیش ہونا پڑے گا۔واضح رہے کہ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں بھی نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے جس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ یکم ستمبر کو کرے گا.

ادھر و زیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ 29اکتوبر 2019کو نوازشریف کی اسلام آبا د ہائی کورٹ سے 8ہفتوں کیلئے ضمانت ہوئی،

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نوازشریف اس وقت لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کررہے ہیں، شہبازشریف نے گارنٹی دی کہ نوازشریف علاج کے بعد واپس آئیں گے، نوازشریف اپنی میڈیکل رپورٹ حکومت اورعدالت کے پابند تھے، 23دسمبر2019 کو دی گئی مہلت ختم ہوگئی تھی، نوازشریف نے پنجاب حکومت سے ضمانت میں توسیع مانگی،نوازشریف کو 4ہفتوں کے لیے علاج کی اجازت دی گئی،

مجرم لندن کی سڑکوں پر گھوم رہا ہے،شہزاد اکبر کا نواز شریف کو واپس لانے بارے بڑا اعلان

Leave a reply