لاہور:پنجاب کے 3 شہروں میں پھرسے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس پھيلنے کے خدشے کے باعث لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ميں 14 روز کیلئے مائيکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرديا گيا ہے۔

صوبائی حکومت پنجاب نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صوبے کے 3 بڑے شہروں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔ مائيکرو اسمارٹ لاک ڈائون لاہور، راول پنڈی اور گوجرانوالہ ميں لگايا گيا ہے۔ لاک ڈاؤن کا اطلاق 14 روز کیلئے ہوگا۔

لاہور کے 12 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ رہے گا۔ اس کے تحت لاہور کی ساڑھے 19 ہزار آبادی کو لاک ڈاون کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور کے 12 مقامات سے 28 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

دوسری جانب راولپنڈی کے 3 ، گوجرانوالہ کے 2 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے، جہاں راول پنڈی کے 947 ، گوجرانوالہ کے 53 افراد کو لاک ڈاون کیا گیا ہے۔ راول پنڈی کے 3 مقامات سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ مثبت کیسز والے گھروں کو لاک ڈاون کیا گیا۔

Shares: