ہماری تہتر سالہ تاریخ میں کسی بھی حکومت نے کوئی ایسا ادارہ نہیں بنا یا جہاں سے لوگ صحیح معنوں میں کام سیکھ کر نکلیں ثروت گیلانی

پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز چڑیلز کی مرکزی داکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ شائقین کی جانب سے سیریز کے لئے پسندیدگی اور اچھا ردعمل دیکھ کر وہ بہت خوش ہیں-

باغی ٹی وی : عرب ویب سائٹ اردو نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو مییں ثروت گیلانی نے بتایا کہ عاصم عباسی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ ویب سیریز خواتین کے حقوق اور انہیں درپیش مسائل کو اجاگر کرتی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CD6Sx4ajJb2/
https://www.instagram.com/p/CDlTo0kjErf/
ثروت گیلانی نے اپنے کرئیر میں نبھائے گئے کرداروں کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ مرکزی کردار ہی نبھائے ہیں مثبت اور منفی کرداروں کے علاوہ مزاحیہ اداکاری بھی کی ہے لیکن اس ویب سیریز میں کام کرنے کا تجربہ بالکل ہی الگ ہے اس کی شوٹنگ میں خاصا وقت لگا-
https://www.instagram.com/p/CEOYMjVjbsG/
فلم ’کیک‘ چھوڑنے کے سوال پر ثروت گیلانی نے بتایا کہ اس فلم میں انہیں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی لیکن حاملہ ہونے کی وجہ سے وہ اس پراجیکٹ پر کام نہ کر سکیں۔
https://www.instagram.com/p/CDRb95ODeJR/
اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ حمزہ کو فلم کرنے کے بعد محسوس ہوا کہ انہیں وہ فلم نہیں کرنی چاہیے تھی انہوں نے اس بارے میں مزید بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ اس میں کوئی برائی ہے لہذا ایسی باتوں کو کھینچنے کے بجائے انہیں جہاں ہیں وہیں روک دینا چاہیے۔

ایوارڈز کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے شکوہ کیا کہ باصلاحیت فنکاروں کو کیریئر کی دو دہائیاں گزرنے کے بعد بھی ایوارڈ نہیں ملتا ہے نادیہ افغان کے بارے میں بات کی کہا کہ وہ بہت ہی عمدہ آرٹسٹ ہیں، ان کی صلاحیتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہیں پندرہ، بیس سال کے کیریئر کے بعد کچھ عرصہ پہلے ہم ٹی وی کی طرف سے ایوارڈ ملا ہے-

ثروت نے کہا کہ اگر میں اپنی بات کروں تو میں نے بھی 15 برسوں میں بہت اچھا کام کیا ہے کئی بار تو ایسا ہوا ہے کہ میری کوئی پرفارمنس لوگوں میں بہت مقبول ہوئی اور لوگوں نے کہا کہ اس بار تو آپ کا ایوارڈ پکا ہے،لیکن مجھے ایوارڈ نہیں ملا۔

ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ایوارڈ دینے کے لیے صحیح آرٹسٹ کا صحیح وقت پر انتخاب کیا جانا بہت ضروری ہے لیکن یہاں پر سوشل میڈیا پر جس کے فالورز کی تعداد زیادہ ہیں اس کو ایوارڈ دے دیا جاتا ہے میرے خیال میں صحیح آرٹسٹ کی پہچان ہی انڈسٹری کو بہتر انداز میں آگے بڑھا سکتی ہے۔

انہوں نے فلم میں ڈرامے کے تاثر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کے لوگ ہی سینما کی بحالی کر رہے ہیں اداکار پروڈیوسر ڈائریکٹر سبھی ٹی وی ڈراموں سے فلموں کی طرف جا رہے ہیں-

اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ ہماری تہتر سالہ تاریخ میں کسی بھی حکومت نے کوئی ایسا ادارہ نہیں بنا کہ جہاں سے لوگ صحیح معنوں میں کام سیکھ کر نکلیں ٹی وی ڈرامے بنانے والے کی فلم اور ایک ادارے سے پڑھ کر آئے ہوئے کی بنائی ہوئی فلم میں یقیناْ زمین آسمان کا فرق ہوگا-

ثروت گیلانی نے بتایا کہ وہ صبا قمر، نادیہ افغان اور سجل علی کی اداکاری سے بہت متاثر ہیں یہ سب حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی اداکاری تو پسند ہے ہی آواز بھی بہت پسند ہے۔ میرے حساب سے میری آواز میرا اثاثہ ہے۔

واضح رہے کہ ’چڑیلز‘ کو رواں ماہ 11 اگست کو زی فائیو کے زندگی چینل پر آن لائن ریلیز کیا گیا تھا ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کی تمام 10 اقساط کو ہی جاری کردی گئیں تھیں جن کے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں ان کی دھوم مچ گئی ہے-
ہدایت کار عاصم عباسی کی ویب سیریز ’چڑیلز‘میں ایسی چار شادی شدہ خواتین کی کہانی دکھائی گئی ہےجو اپنے شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جاتی ہیں۔

پاکستان کی پہلی ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چاروں خواتین اپنی جیسی دوسری عورتوں کی زندگی بچانے کے لیے کام کرتی ہیں اور بیویوں سے دھوکا کرنے والے شوہروں کو بے نقاب کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اس دوران جب وہ جاسوس بن جاتی ہیں تو انہیں معاشرے کے کئی مکروہ چہرے دکھائی دیتے ہیں۔

جاسوس بن جانے والی خواتین پھر کم عمری کی شادیوں، بچوں کے ساتھ ناروا سلوک، زبردستی کی شادیوں، غربت، جرائم، رنگ و نسل کے واقعات اور خودکشی جیسے بھیانک حقائق کا سامنا کرتی ہیں۔

ویب سیریز میں ثروت گیلانی نے سارہ، یاسرا رضوی نے جگنو، نمرا بچہ نے بتول اور مہربانو نے زبیدہ کا کردار ادا کیا ہے اور ویب سیریز میں ان چار مختلف شعبوں وکیل ، باکسر،ویڈنگ پلانر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ایک گینگ کے طور پر دکھایا گیا ہے-

ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی ٹیم پر فرانسیسی آرٹسٹ کا خاکہ کاپی کرنے کا الزام

’چڑیلز‘ شوہروں کی بے وفائی سے پردی اٹھاتیں ذہین بولڈ بہادر اور خوبصورت خواتین کی کہانی

پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کا ٹریلر جاری

پاکستانی بہادر ،بولڈ اور ذہین ’چڑیلز‘ کی دنیا بھر میں دھوم

Comments are closed.