سکھر:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زردار نے سکھر میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عمران خان پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل پڑا ہے .اس بالکل ایک ڈکٹیٹر کی طرح حکومت چلا رہاہے.

گھوٹکے میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں بلاول بھٹو زردار نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھی عوام کی خدمت کررہی ہے.بلاول نے سکھر کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سکھر کی عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں.اور ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام کی بھر پور خدمت کی جائے

بلاول بھٹو نے حسب روایت وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن بجٹ اور کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں. بجٹ،مہنگائی اورکٹھ پتلی حکومت کیخلاف احتجاج جاری رہےگا .صوبوں کےحقوق پرڈاکاڈالاجارہاہے

بلاول نے کہا کہ گھوٹکی کےضمنی الیکشن میں حکومت دباؤڈال رہی ہے.اگربغیردباؤکےالیکشن ہوں گےتوجیت پیپلزپارٹی کی ہوگی. بلاول بھٹونے سکھر میں‌عوام کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نےسب سےزیادہ قربانیاں دیں

Shares: