عیسیٰ علیہ السلام سے متعلق ٹویٹ پر غریدہ فاروقی نے ماروی سرمد کی حمایت کا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. اینکر پرسن غرید فاروقی نے اپنی ایک ٹویٹمیںماروی سرمد کی حمایت کا اعلان کیا ہے . ماروی سرمد کی حمایت کرتے ہوئے غریدہ فاروقی نے لکھا کہ "ماروی جن حالات سے تم گز رہی ہو مجھے سن کر کر بہت افسوس ہوا . ماروی نے کچھ غلط نہیں کیا، میں اس معاملے میں ماروی کے ساتھ کھڑی ہوںاور میری حمایت اس کے ساتھ ہے .
I’m sorry to know, Marvi, that you going all thru this again. Just got to know. For record, Marvi did not say anything wrong & I stand with her. https://t.co/w3WtwttKa3
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) August 24, 2020
واضح رہے کہ ماروی سرمد نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق ایک پوسٹکی تھی جس سے ان کی توہین کا تاثر تھا جس پر پاکستانیوں کی جانب سے شدید مطالبہ کیا گیا تھا کہ ماروی نے توہین کی ہے اس کو گرفتار کیا جائے اور اس پر مقدمہ چلایا جائے اس پر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا ،
ماروی سرمد کے گستاخانہ ٹویٹ کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں درخواست میں کہا گیا تھا کہ ۔ماروی سرمد نے سوشل میڈیا کے ذریعے حضرت عیسی علیہ السلام کے خلاف گستاخانہ الفاظ استعمال کیے
اس درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ماروی سرمد نے مقدس حستی حضرت عیسٰی علیہ السلام کو بلوچ کمیونٹی سے تشبیہ دی ، ماروی سرمد کی اس حرکت سے مذہبی جزبات مجروح ہوئے. لیکن یہ مقدمہ واپس لے لیا گیا تھا . اور اس کو ایف آئی اے میں چلایا جائے گا.