نئے کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی انگریزی اور فرانسیسی دونوں زبانوں میں حلف اٹھایا۔
باغی ٹی وی کے مطابق کینیڈا میں روایت ہے، مارک کارنی نے دونوں سرکاری زبانوں – انگریزی اور فرانسیسی میں حلف اٹھایا۔انہوں نے کینیڈا کے بادشاہ کنگ چارلس III کے ساتھ ساتھ اس کے وارثوں اور جانشینوں سے وفاداری کا حلف بھی پڑھا۔اس کے بعد مارک کارنی ایک میز پر بیٹھے اور بطور وزیر اعظم حلف لینے کے سرکاری دستاویزات پر دستخط کیے ۔اس دوران ہجوم نے تالیاں بجایں ۔اس دستاویزات پر کینیڈا کی گورنر جنرل میری سائمن کے بھی دستخط ہیں۔کنگ چارلس نے مارک کارنی کو مبارکباد دی۔
شاہی ذرائع کا کہنا ہے کہ بادشاہ نے نجی طور پر وزیر اعظم مارک کارنی کو ان کی تقرری پر مبارکباد دینے کے لیے خط لکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے نئے وزیراعظم کا آئندہ ہفتے یورپ کا دورہ متوقع ہے جس میں برطانیہ کا دورہ بھی شامل ہوگا۔جس میں وہ شاہ چارلس III کے ساتھ ملاقات کریں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق مارک کارنی سب سے پہلے فرانس اور برطانیہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ امریکہ کی جانب سے لگائے گئے ٹیرف کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بات چیت کریں گے۔عمومی طور پر کینیڈا کے نئے وزیراعظم پہلا دورہ اپنے ہمسائے امریکہ کا کرتے ہیں۔
جعفر ایکسپریس جیسے واقعات کے پیچھے کچھ مقاصد کارفرما ہوتے ہیں،شرجیل انعام میمن
لاہور بار نے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
پاکستان کی آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست