عبدالغنی برادر کی قیادت میں افغان طالبان کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

0
99

عبدالغنی برادر کی قیادت میں افغان طالبان کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

باغی ٹی و ی :افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان پیش پیش عبدالغنی برادر کی قیادت میں افغان طالبان کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا، مفاہمتی عمل کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے سیاسی دفتر کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا ہے، افغان طالبان کا وفد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان آیا۔ افغان طالبان کا وفد دوہا سے اسلام آباد پہنچا، وفد افغان دھڑوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکستانی قیادت سے بات چیت کرے گا۔
واضح‌رہے کہ اس قبل افغان طالبان کے وفد کا دورہ پاکستان، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق کی تھی ،ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری ہونے بیان میں کہا گیا تھا کہ وزارت خارجہ کی دعوت پر افغان طالبان کا وفد پاکستان کے دورے پر آ رہا ہے۔

پاکستان کا دورہ کرنے والا افغان طالبان کا یہ خصوصی وفد افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے بارے بات چیت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے وفد کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دورے کی دعوت دی تھی۔

افغان طالبان کے وفد کا دورہ پاکستان، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق ،خطے میں اہم تبدیلیاں‌

Leave a reply