آٹے اور چینی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کروں گا۔عثمان بزدار

0
48

آٹے اور چینی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کروں گا۔عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں
صوبے میں آٹے اور چینی کے نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری اطلاعات، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شریک ہوئے
عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ بھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مقرر کردہ قیمت 860 روپے میں وافر دستیاب ہے۔پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں عوام کو مقرر کردہ کردہ قیمت پر آٹے کا تھیلا مل رہا ہے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا آٹا تھیلا سرکاری ریٹ پر عوام کو فراہم کرنے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا صوبہ پنجاب سے آٹے کی سمگلنگ روکنے کیلئے مانیٹرنگ کو مزید سخت کرنے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کے بہن بھائیوں کیلئے بھی روزانہ کی بنیاد پر گندم فراہم کر رہی ہے۔
پنجاب حکومت عوام کو مقررکردہ قیمت پر آٹا مہیا کرنے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔
سبسڈی غریب عوام کا حق ہے۔
اشرافیہ کو آٹے پر سبسڈی ملنا غریب کا حق مارنے کے مترادف ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا آٹے کی سبسڈی کو ٹارگٹڈ بنانے کیلئے موثر میکانزم تشکیل ےدینے کی ہدایت کی ہے.
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ خوراک س ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے حتمی پلان طلب کر لیاپنجاب حکومت اب تک 6 لاکھ 69 ہزار ٹن گندم فلور ملوں کو ریلیز کر چکی ہے۔پنجاب کے پاس تقریباً 37 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں۔
پنجاب روزانہ 17 ہزار ٹن سے زائد گندم فلور ملوں کو ریلیز کر رہی ہے۔مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں استحکام آیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی آٹے کی قیمت میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے
چینی کے نرخوں میں استحکام کیلئے تمام ضروری انتظامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے .
آٹے اور چینی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کروں گا۔
انتظامی افسران خود مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کریں اور قیمتوں کا جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کریں۔
میں خود بھی مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کرکے صورتحال کا جائزہ لوں گا۔کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
سیکرٹری خوراک کی صوبے میں گندم اور چینی کے ذخائر اور نرخوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی .

Leave a reply