عامر لیاقت ضلع کیماڑی کی تشکیل کیخلاف سندھ ہائیکوٹ پہنچ گئے
باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما عمر لیاقت حسین نے درخواست میں موقف اپنایا کہ اگر سندھ تقسیم نہیں ہوسکتا تو کراچی بھی تقسیم نہیں ہوسکتا، ضلع کیماڑی کی تشکیل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، آئینی درخواست کو وزیراعظم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
ادھر ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ اگر نیا ضلع بن سکتا ہے تو نیا صوبہ بھی بن سکتا ہے۔ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کیماڑی کو ضلع بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا،اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کیماڑی کو ضلع بنانے کا فیصلہ مستر دکردیا۔
ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کا کہناہےکہ پیپلز پارٹی جعلی مینڈیٹ دکھانے کے لیے کراچی کو تقسیم کررہی ہے، فیصلہ عدالت میں چیلنج کریں گے۔ مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کیا اس فیصلے سے متعلق عوام سے پوچھا گیا؟ اگر نیا ضلع بن سکتا ہے تو نیا صوبہ بھی بن سکتا ہے۔