وزیراعلی پہنچے قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعلیٰ کا بھکھی میں قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ، 1180 میگاواٹ آر ایل این جی پلانٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا
وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ اب تک 10 ارب بجلی کے یونٹ پیدا کر چکا ہے
اس کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سپورٹس کمپلیکس شیخوپورہ کا افتتاح کیا، سپورٹس کمپلیکس 39 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے
وزیراعلیٰ نے پرانے نالہ ڈیک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا،اس منصوبے پر تقریباً 38 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئیگی
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ سے متعلقہ ایشوز جلد حل کئے جائینگے، ہر منصوبے کا آن گراؤنڈ جا کر جائزہ لوں گا
جس شہر میں جاؤں گا، وہاں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ملاقات کروں گا، اس موقع پر شیخوپورہ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلی سے ملاقات بھی کی
اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولتیں دینے کا مشن جاری و ساری رہے گا،ماضی میں قومی خزانہ ذاتی عیاشیوں پر نہ اڑایا جاتا تو پاکستان کی حالت آج یہ نہ ہوتی
ہم قومی خزانہ کی ایک ایک پائی کے امین ہیں،کسی کو قومی خزانے میں خیانت کی اجازت نہیں دیں گے