رپوٹ(کاشف تنویر)
منڈی بہاؤالدین، چند دن پہلے کیلو میں قتل ہونے والے بارہ سال پٹھان لڑکے کا قاتل گرفتار۔ملزم مقتول کا رشتہ دار نکلا۔
منڈی بہاءوالدین( پی آر او برانچ): تھانہ پھالیہ کے علاقہ میں بارہ سالہ پٹھان لڑکا صدر ولد حضرت گل جو گھر سے کچرا اٹھانے کے لیے گیا اور دوسرے دن گاءوں کیلو کے بانس کے کھیت میں اس کی سر کچلی ہوئی لاش برآمد ہوئی جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 568;47;20 بجرم 302 ت پ درج ہوا ۔ وقوعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے جناب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال نے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد عامر شاہین گوندل کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ۔ جنہوں نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر خرم تارڑ، سب انسپکٹر محمد قاسم کے ہمراہ دن رات محنت کی اور صرف دو دن کے اندر اندر اصل ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔ ملزم امیر گل ولد محمد عظیم مقتول کا رشتہ دار نکلا جس نے کچرے کی تقسیم پر جھگڑے کے دوران صدر گل کو پتھروں کے وار کر کے قتل کر دیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر خان سیال نے سی آئی اے کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دیا ۔ عوام نے پولیس کی کاروائی کو سراہا اور مقدمے کے اصل ملزم کے ٹریس اور گرفتار ہونے پر اہل علاقہ میں عدم تحفظ کی فضا ختم ہوئی ۔