پی سی بی نے اپنے تمام کوچز پر بڑی پابندی عائد کر دی
پی سی بی نے اپنے تمام کوچز کو یوٹیوب چینلز چلانے سے روک دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنٹریکٹ میں شامل تمام کوچز کو یوٹیوب چینلز  چلانے سے روک دیا ہے۔ پی سی بی نے ہائی پرفارمنس سینٹر اور ریجنل ٹیموں کے تمام نئے مقرر کردہ کوچزکو پالیسی سے آگاہ کردیاہے۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں اور کوچز کے کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کردی، پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  کنٹریکٹ میں شامل کوچز یو ٹیوب چینلز نہیں چلائیں گے، کوچز کسی کو بھی انٹرویو دینے کے لیے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔ پالیسی کےخلاف کام کرنے والوں کوکارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے.

بورڈ نے یہ فیصلہ گذشتہ دنوں ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کا یوٹیوب پر بیان سامنے آنے کے بعد کیا

قبل ازیں پی سی بی نے ایتھکس کوڈ اور سوشل میڈیا کے تحت ہائی پرفارمنس سنٹر میں تعینات ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرزڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کو یو ٹیوب چینل چلانے سے روک دیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مقصد سوشل میڈیا پالیسی اور ایتھکس کوڈ پرعمل درآمد کو یقینی بنانا ہے ۔ کرکٹ بورڈ اس حوالے سے تمام کوچز ۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز اور آفیشلز کو آگاہ کرچکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق کے یو ٹیوب پر پونے تین لاکھ سسکرائبرز ہیں بورڈ نے مفادات کا ٹکراو قرار دیتے ہوئے انھیں تین روز قبل یوٹیوب چلانے سے روکا ۔ بورڈ کا موقف ہے کہ تمام آفیشلز برابر ہیں ۔ کسی ایک کو رعایت نہیں دی جا سکتی ۔

Shares: