دنیا کا تیز ترین شخص کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کرونا کا بنا شکار

0
72

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کے وار دنیا بھر میں جاری ہیں،

دنیا کے تیز ترین شخص یوسین بولٹ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے تیز ترین قرار دیے جانے والے شخص یوسین بولٹ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار بن گئے ہیں۔

یوسین بولـٹ نے 34 ویں سالگرہ کی خوشی میں مہلک وبا کے حوالے سے بتائے جانے والے ایس او پیز کو یکسر نظر انداز کردیا تھا۔ سالگرہ کی خوشی میں منعقد ہونے والی پارٹی میں نہ تو شرکا نے ماسکوں کا استعمال کیا اور نہ ہی سماجی فاصلوں کو ملحوظ خاطر رکھا، یوسین بولٹ کی جانب سے دی گئی پارٹی میں انگلش فٹ بالررحیم اسٹرلنگ بھی شریک تھے

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

دو سال سے دھکے کھانے والے ڈاکٹر کو سپریم کورٹ سے حق مل ہی گیا

کرونا از خود نوٹس کیس، وزارت صحت نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی رپورٹ

کرونا وائرس، اخراجات کا آڈٹ ہو گا تو حقیقت سامنے آئے گی،سارے کام کاغذوں میں ہو رہے ہیں، چیف جسٹس

صوبائی وزیر کا دماغ بالکل آؤٹ، دماغ پر کیا چیز چڑھ گئی ہے پتہ نہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس

تمام ایگزیکٹو ناکام، ضد سے حکومت نہیں چلتی، ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں یہ کام کریں ورنہ..سپریم کورٹ برہم

کرونا نے حکومت سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہفتہ اتوار کو نہیں آئے گا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

یوسین بولٹ کا جب کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے از خود سماجی تنہائی اختیار کرلی ہے۔

یوسین بولٹ کو دنیا کا تیز ترین انسان قرار دیا جاتا ہے۔ بے شمار ریکارڈز رکھنے والے بولٹ کی اوسط رفتار 23 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 27 میل فی گھنٹہ ہے۔ یہ رفتار دنیا کے چند جانوروں سے بھی زیادہ ہے۔

Leave a reply